گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیاجس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر نے کیا، سپورٹس گالا میں اساتذہ اور طلباء نے حصہ لیا اور کھیلوں کا بہترین مظاہرہ کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں طلباء کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہیں، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، طلباء کے لئے صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد وقت کا تقاضا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر نذیر احمد، وائس پرنسپل پروفیسر علامہ منیر کھوکھر نے کہا کہ گورنمنٹ کالج نے ناصرف اکیڈمک لیول پر بہترین کارکردگی کا ہمیشہ مظاہرہ کیاہے بلکہ ادبی اور تفریحی سرگرمیوں میں بھی کالج کے طلباء پیش پیش رہے ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر امین الرشید، عثمان نواب،فیض الرحمن گل، طارق محمود کھوکھر،چودھری ریاض بھی موجود تھے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments