گوجرانوالہ: دھند سے بچاؤکیسے کریں؟ ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے بتادیا، آپ بھی جان لیں

موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام ٹال پلازہ پر دھند میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے ورکشاپ منعقد کی گئی ۔ ورکشاپ میں ڈرائیورز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈی ایس پی قاسم افتخار نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ اگلی گاڑیوں سے محفو ظ درمیانی فاصلہ رکھیں،فوگ لائٹس کا استعمال کریں، آگے جانے والی گاڑیوں کی تقلید مت کریں،دوران ڈرائیونگ گاڑی کے شیشے اور بتیاں صاف رکھیں۔ انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر اقبال بٹ نے ڈرائیورز کو بتایا کہ ڈبل اشارے آن رکھ کر گاڑی چلائیں سڑک پر لگی لکیروں سے رہنمائی حاصل کریں، اچانک بریک لگانے سے گریز کریں اور ہارن کا استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں