چنداقلعہ بائپاس کے قریب واقع سٹی ہاوسنگ سکیم میں رہائش پذیر قمرالحسن نامی صنعتکار اور اس کے اہلخانہ دوپہر کے وقت گھر کو تالا لگا کر شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے کہ جب وہ شام سات بجے واپس لوٹے تو گھر کے اندر تمام سامان بکھرا ہوا تھا جبکہ گھر کی عقبی کھڑکی کی گرل ٹوٹی ہوئی تھی۔
اہلخانہ کے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چور گھر کی کھڑکی کاٹ کر 22 تولے طلائی زیورات اور تین لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔
اطلاع ملنے پر ایمن آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مکان مالک قمر کی درخواست پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load/Hide Comments