گوجرانوالہ: محکمہ ایکسائز نے 200 رکشے کرائے پر کیوں لئے، وجوہات جان لیں

ٹیکس آگاہی مہم،محکمہ ایکسائزنے 200رکشے کرایہ پر حاصل کرلئے ۔ سرکل انچارجز کی سربراہی میں قائم ٹیمیں رکشہ پر لائو ڈسپیکر لگا کر اپنے اپنے علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر5فیصد تک رعایت بارے اعلانات کریں گی۔ٹیمیں شہریوں کو یکم جولائی سے بھاری جرمانہ بارے بھی بتائیں گی اورروزانہ کی ریکوری اور آگاہی رپورٹس تصویری جھلکیوں سمیت حکام کو بھجوانے کی پابند ہوں گی ۔ یاد رہے کہ گوجرانوالہ سمیت ڈویژن کے دیگر شہروں، قصبوں کی شاہراہوں پر5فیصد تک رعایت کے لئے بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں ۔ڈائریکٹر ایکسائزعاشق حسین شاہ کا کہنا تھا کہ31دسمبر تک رعایت سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کو یکم جنوری سے بھاری جرمانہ کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں