گوجرانوالہ: کرسمس کے موقع پر پولیس لائن سمیت مختلف مقامات پر کیک کاٹنے کی تقاریب، مسیحی برادری کیلئے محبت بھرے پیغامات

پولیس لائنز گوجرانوالہ میں بین المذاہب امن کمیٹی کے ممبران اورکرسچین کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران و ملازمین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ، جس میں کمشنر اسد اﷲ فیض، ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی ، ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر، سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود، ایس ایس پی آپریشنز ثاقب سلطان بھی شریک تھے۔
علاوہ ازیں ڈائریکٹر انفارمیشن طاہر چودھری نے آفس کے ملازم منیر مسیح او ران کے بیٹے دانش مسیح کے ہمراہ اپنے دفتر میں کرسمس کا کیک کاٹا۔ ڈسٹرکٹ بارمیں بھی کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی ،جس میں صدر و سیکرٹری بار سمیت کرسچین وکلاء نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں