لاہور ہائیکورٹ نے 5سال قبل فیملی کورٹس کمپلیکس بنانے کا حکم دیا لیکن انتظامیہ تعمیر کے لئے 16 کنال سرکاری اراضی تلاش نہیں کر سکی ، فیملی کورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے 7کروڑ 50لاکھ کا فنڈ 2 سال قبل واپس بھجوا یا جا چکا ہے۔ ضلع کی فیملی عدالتوں میں طلاق ، خرچہ نان و نفقہ ، والدین سے بچوں کی ملاقاتوں سمیت دیگر نوعیت کے 6 ہزار سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں ۔عدالت عالیہ کے چیف جسٹس نے 5سال قبل ایک شہری کی درخواست پر گوجرانوالہ سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں 16کنال سرکاری اراضی پر فیملی کورٹس کمپلیکس بنانے کا حکم دیا تھا لیکن گوجرانوالہ ضلع میں انتظامیہ 5 سال میں سرکاری اراضی تلاش نہیں کر سکی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments