بڑے افسران کے آشیرباد سے پی ایچ اے گوجرانوالہ میں سکینڈل پر سکینڈل، چھ ٹھیکیدار بلیک لسٹ قرار،انکوائری کی تفصیلات جان لیں

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سکینڈل ، 6 ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا گیابلیک لسٹ ٹھیکیداروں میں سید حسنین رضا، شفاقت علی کھوکھر، شہباز ملک،نوید عباس، محمد عاطف اور ندیم عباس شامل ہیں محکمہ اینٹی کرپشن کے مراسلہ پر کمشنر نے کرپٹ ٹھیکیداروں کوبلیک لسٹ قرار دے دیا ۔ بلیک لسٹ ڈکلیر ہونے کے بعد ٹھیکیدارکہیں بھی کسی قسم کا کوئی ٹھیکہ حاصل نہیں کر سکیں گے۔
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فرید احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان احد ڈوگر، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس اور راشد بشیر چٹھہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے کے ان بلیک لسٹ ٹھیکیداروں کے ساتھ حصہ داری تھی اور ان ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے پی ایچ اے کے فنڈز کو ذاتی مفاد کے لئے استعمال کیا جاتا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں