کرسمس کے لئے سویٹ شاپس،بیکریوں اور گل فروشوں کی دکانوں پر رات گئے تک رش لگا رہا، شہر بھر میں مختلف مقامات پر گل فروشوں نے سٹال سجا رکھے ہیں۔ متعدد مسیحی بستیوں میں بھی عارضی پوائنٹس سے رات گئے تک پھول ،پتیاں ، گلدستے جبکہ شہرکی تمام سویٹ شاپس اور بیکریوں سے کیک اور مٹھائی خریدی جاتی رہی۔
مسیحی آبادیوں میں کرسمس ٹری، جینگل بیل، گفٹس، کرسمس ہیٹ ،سٹارز، سانتا کلاز،کھلونے اور دیگر اشیاء فروخت کی جاتی رہیں ۔ اس موقع پر مسیحی برادی میں مبارکبادوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ شہری بھی اپنے مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مناسبت سے مبارکبادیں اور نیک خواہشات کے پیغامات دیتے رہے.
Load/Hide Comments