ڈی جی جنگلی حیات اور چیف آفیسر بلدیہ میں ملاقات گوجرانوالہ میں 30ایکڑ پر چڑیا گھر بنانے پر غور کیا گیا منصوبہ 1982میں چڑیا گھر کیلئے خریدی گئی اراضی پر شروع کیا جائیگا ‘ذرائع نے بتایا ہے کہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ اور وائلڈ لائف کی سفارشات پر مبنی سمری منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو بھجوائی گئی ہے۔
چیف آفیسر بلدیہ گوجرانوالہ چودھری زبیر نت نے گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات پنجاب ثنا ء اﷲ سے ملاقات بھی کی ہے جس میں گوجرانوالہ میں چڑیا گھر بنانے پر غور کیا گیا ۔ یاد رہے کہ2013میں محکمہ وائلڈ لائف نے چڑیا گھر کے قیام کیلئے اراضی اس کے سپرد کرنے کی سفارش کی تھی لیکن الیکشن کے باعث اس پر عمل درآمد روک لیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments