گوجرانولہ میں پولیس کے اسلحہ ،یونیفارم اور دیگر ساز وسامان سمیت ہر طرح کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کرپشن ،بد عنوانی اور سامان کے خورد برد کی روک تھام کیلئے پولیس ریکارڈ کو آن لائن کرنے کیلئے پولیس لائنز میں جدید سسٹم لگایا جائے گا، ضلع کے 30 تھانوں کے زیر استعمال اسلحہ ،گاڑیوں ،یونیفارم ،اینٹی رائٹس فورس کے سامان ،گولیوں ،آنسو گیس شیل اور دیگر سامان کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ڈ کیا جائے گا۔
سازوسامان کا ریکارڈ آن لائن کرنے کے لئے اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر نے پولیس کے سازوسامان کی خریداری میں کرپشن کی تھی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پولیس کے زیر استعمال ہر طرح کے سازوسامان کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ سامان کو آن لائن کرنے کیلئے پولیس لائنز میں جدید سسٹم لگایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ جدید ترین سسٹم کے بعد افسران دفاترمیں بیٹھ کر مانیٹرنگ کر سکیں گے۔
Load/Hide Comments