ڈپٹی کمشنر کا انڈسٹریل سٹیٹ 1میں غیر قانونی تعمیرات سے لاعلمی پر محکمہ کے افسران پر سخت اظہار برہمی ،انہوں نے ریجنل ڈائریکٹر محمد اکرم جرال سے گوجرانوالہ میں تعیناتی بارے استفسار کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ ابھی ایک ماہ قبل تعینات ہوئے ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ آپ 1ماہ گزرنے کے بعدبھی اپنے محکمہ اور ذمہ داریوں سے آگاہ نہیں ہیں ۔کام نچلے افسران پر ڈالنے کے بجائے خود دیکھیں اور جہاں انتظامیہ کی معاونت کی ضرورت ہو وہاں فوری طور پر ہم سے رابطہ کیا جائے ،بے معنی بہانوں سے کام نہیں چلے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے غیر قانونی تعمیرات اور حکومتی واجبات کی ریکوری کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور ادارے کمزور نہیں اب حکومت اورپالیسی تبدیل ہو چکی جیسا ہے ویسا ہی رہنے دیں کی پالیسی مزید نہیں چلے گی ، انہوں نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ 1میں غیر قانونی تعمیرات کے ذمہ دارن کے تعین کے لئے 2رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن انویسٹی گیشن محمد قاسم اوراسسٹنٹ کمشنر سٹی طارق حسین بھٹی شامل ہیں جو تین روز میں حقائق پر مبنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کرے گی۔
ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز سٹیٹ 1خالد بسراء نے بتایا کہ بلڈنگ قوانین کے مطابق سمال انڈسٹریل اسٹیٹ 1میں 15تعمیرات غیر قانونی ہیں اوران تعمیرات کے عوض حکومتی واجبات کی ادائیگی بھی نہیں کی گئی۔
Load/Hide Comments