واپڈا ٹائون سوسائٹی کے انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئیں اپوزیشن کے اخوت گروپ نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ڈائنگ اینڈ پرنٹنگ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اخوت گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اخوت گروپ کے کنوینئر انجینئر رضا الرحمان ،سرپرست رانا توقیر ،اپٹما کے عہدیداروں شیخ زاہد محمود ،میاں مقبول ،محمد سرور ،امجد سلیم ،محمد سلمان ، سابق سٹی نائب ناظم چوہدری احسان اللہ ،انجمن تاجران حافظ آباد روڈ کے صدر نیئر جمیل بلو بھٹی اور دیگر نے اخوت گروپ کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ برسراقتدار اتحاد گروپ کو شکست دیں گے
اس موقع پر انجینئر رضا الرحمان اور دیگر نے کہا کہ واپڈا ٹائون سوسائٹی پر برسراقتدار گروپ نے 27 سال سے قبضہ کررکھا ہے ،کرپشن ،بد عنوانی سے سوسائٹی کا خسارہ 26 کروڑ تک پہنچ گیا ہے گیپکو نے رواں سال میں ساڑھے 26 کروڑ روپے کی سبسڈی ریفنڈ کی مگر سوسائٹی ممبران کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ایک ہزار ملین کا بجٹ ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا گیا ۔
Load/Hide Comments