گوجرانوالہ: تاجروں نے سبزی وفروٹ منڈی کی ٹوٹی سڑکوں اور ناکارہ سیوریج سسٹم کی اپنی مددآپ کے تحت تعمیرشروع کردی

گوجرانوالہ سبزی وفروٹ منڈی کی ٹوٹی سڑکوں اورناکارہ سیوریج سسٹم اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر،ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں اور ناکارہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے معمولی بارش کے بعد منڈی کاجوہڑ میں تبدیل ہونا معمول بن گیا تھا ڈپٹی کمشنر ودیگر افسران کو شکایات کرنے کے باوجود شنوائی نہ ہونے پر انجمن آڑھتیاں نے اپنی مدد آپ کے تحت ستمبر میں منڈی کی سڑکوں کی تعمیر شروع کی تھی جوکہ گزشتہ روز مکمل ہو گئی ہیں۔
انجمن آڑھتیاں کے سینئر نائب صدرحاجی محمد جمیل،شہزاد پہلوان، سرپرست چودھری نعیم قادر وڑائچ، جنرل سیکرٹری چودھری محمد صدیق،حاجی محمد اسلم، باؤ قیصر منیر،محمد بابر باجوہ،باؤ شعیب، مہر ندیم گوگا، چودھری معین اختر،چودھری عابد میتلا،حافظ اعظم نے دنیا کو بتایا کہ شاہراہوں کی تکمیل سے آڑھتیوں ،بیوپاریوں اور شہریوں میں پائی جانے والی تشویش ختم ہو گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں