سیشن جج راؤ عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ قیامت کے روزنبی پاک ؐ ہمارے لئے وکالت کریں گے، وکلاء اپنے سائلوں کے مقدمات میں تیاری کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوں تا کہ جوڈیشل افسران بھی اچھے فیصلے صادر کر سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی لاء اکیڈ می کی افتتاحی تقریب میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں سابق صدر بار چوہدری عرفان سعید سمیت دیگر وکلاء موجود تھے ۔ سیشن جج کا کہنا تھا کہ اچھے وکیل کے لئے قانون پر دسترس ضروری ہے ۔ سابق صدر بار چوہدری عرفان سعیدسمیت دیگر وکلاء کا کہنا تھا کہ شہر میں لاء اکیڈمی کی اشد ضرورت تھی جس سے طالب علموں کو رہنمائی ملے گی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments