گوجرانوالہ: چیئرمین کراس روٹس بائیکرزکلب مکرم ترین خان سیاحت کے فروغ اور امن کا پیغام لیکر پاکستان بھر کے سفر پر روانہ ہوگئے

چیئرمین کراس روٹس بائیکرزکلب مکرم ترین خان نے 2019کوٹورازم کاسال قرار دیدیا،سیاحت کے فروغ اور امن کا پیغام لیکر پاکستان بھر کے سفر پر روانہ ہوگئے۔ قافلہ گوجرانوالہ، راولپنڈی،پشاور،ڈیرہ اسماعیل خاں، ڈیرہ غازی خاں، کوئٹہ،کراچی ،حیدرآباد،سکھر ،ملتان سے گزرے گا مکرم ترین خان نے گوجرانوالہ پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراس روٹس کلب کی کاوش سے سیاحوں کی بڑی تعداد پاکستان آئے گی۔اس موقع پرسی آر سی گوجرانوالہ سیکٹر کے صدرجہانگیر خان ،خرم شہزاد، آصف ریاض،سینئر بائیکراسامہ شیخ،اشتیاق کیانی ودیگربھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں