سڑکوں پر نصب ایلومینیم آئی کیٹس، شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ٹائرپھٹنے سے ٹریفک حادثات میں اضافے سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ جی ٹی روڈ ، ماڈل ٹاؤن ، پیپلز کالونی ، سیٹلائٹ ٹاؤن ، پسرور روڈ پر گاڑیوں کو تیز رفتاری سے روکنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں پر ایلومینیم آئی کیٹس لگوائے گئے ہیں جن سے ٹریفک کنٹرول کی بجائے حادثات معمول بن گئے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑ کا کہنا تھا کہ آئی کیٹس کو فوری تبدیل کروانے کے لئے انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کو لیٹر بھجوایا ہے ۔ دوسری جانب شہریوں محمد عمران اور خرم بٹ و دیگر نے بتایا کہ آئی کیٹس سے گاڑیوں کے ٹائروں کے ساتھ باڈی کو بھی شدید نقصان ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے انتظامیہ سے ربڑ کے آئی کیٹس لگوانے کا مطالبہ کیا ۔
Load/Hide Comments