گیپکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،1312 رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ریجنل ٹاسک فورس اور گیپکو سرویلنس ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے اس دوران اب تک گیپکو سٹی سرکل سے 270، کینٹ سرکل سے 360، گجرات سرکل سے 319، سیالکوٹ سرکل سے 191، نارووال سرکل سے 171جبکہ ریجن بھرسے مجموعی طور پر1312 بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔
مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو گیپکو کی جانب سے 65لاکھ یونٹس کی مد میں 11کروڑ 35لاکھ کے ڈی ٹیکشن بل جاری کرد یئے گئے ہیں جبکہ تما م بجلی چورورں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔
چیف ایگزیکٹو گیپکو محسن رضا خاں نے کہا ہے کہ صارفین کو بہترین سروسز اور بجلی کی مسلسل فراہمی اولین ترجیح ہے تاہم بجلی چوری کے معاملہ میں کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
Load/Hide Comments