جامکے چٹھہ کے محلہ لالہ شریف بٹ کے سامنے واقع ریلوے پھاٹک کوملازم نہ ہونے کی وجہ سے تالا لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے جامکے چٹھہ کے داخلی راستے کی ٹریفک کی آمدورفت کا سلسلہ معطل ہو گیا ہے اہلیان جامکے چٹھہ نے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ٹریفک انسپکٹر ظفراقبال نے اپنے موقف میں بتایا کہ جلد ملازم ملنے کی صورت میں پھاٹک کھول دیا جائے گا ،سٹیشن ماسٹر جاوید اقبال کا کہناتھا کہ سٹیشن کے دونوں اطراف میں دو پھاٹک ہیں اور ملازم ایک ہے جس کی وجہ سے ایک پھاٹک کومجبوری کی وجہ سے بند کیا گیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments