گوجرانوالہ: حکومت کی نااہلیت کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے: سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان

سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلیت کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنیوالوں نے عوام کو دھوکہ دیا تحریک انصاف نے 126دنوں میں صرف سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیاں کیں موجودہ حکمرانوں نے احتساب کو مذاق بناکر رکھ دیا ہے ۔ میاں نوازشریف پر الزامات لگانیوالے ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔
میاں نوازشریف ، میاں شہباز شریف جھوٹے مقدمات سے سرخرو ہوجائیں گے شریف برادران کیخلاف مقدمات صرف سیاسی انتقام کا مظہر ہیں انتقامی کارروائیوں سے شریف برادران کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کی کوششیں ناکام ہونگی جھوٹے مقدمات میں سزاؤں سے میاں نوازشریف مزید مضبوط ہورہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 9گل روڈ میں یوسی چیئرمین عاطف مسعود بٹ کے ہمراہ دورہ کے دوران عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگی رہنما میاں حبیب اﷲ کھوکھر، پی آر او نذیر احمد مغل، اویس ذوالفقار سوہل،ملک شازب، نوید ناگی، رانا کاشف، راحیل مغل، ذوالفقار اعوان، بابر خان شیروانی ودیگر بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں