اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت ناگزیر ہے ۔حکومت ملک بھر میں یکسا ں نظام تعلیم نافذ کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے پیراگون گروپ آف سکولز اینڈ اکیڈمیز میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پیراگون گروپ تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ ہم نصا بی سرگرمیوں کے ذریعے طلباء کی تربیت بھی کر رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شرح خواندگی میں اضافہ اور غریب طلباء کو اعلیٰ تعلیمی زیور سے آراستہ کرنا وزیر اعظم کا خواب ہے جس کی تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments