فنڈز کی عدم فراہمی سال 2018میں واسا،جی ڈی اے ،پی ایچ اے کی ترقیاتی سکیموں پر کام بند رہا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مالی سال2017-18 میں جی ڈی اے واسا کے گورننگ باڈی اجلاس میں جی ڈی اے کیلئے 94کروڑ79لاکھ اور واسا کیلئے 2 ارب 20کروڑ36لاکھ بجٹ کی منظوری دی گئی تھی ،بجٹ میں62کروڑ سے چار ترقیاتی منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی تھی ۔پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز کی بندش اور نئے مالی سال میں کوئی فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف پرانی تمام سکیمیں بند بلکہ رواں مالی سال کیلئے بھی کوئی منصوبہ شروع نہیں ہو سکا ہے اسی طرح دیگر صوبائی محکموں کیلئے یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی بھی مشکل ہو چکی ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments