گوجرانوالہ: سی پی او ڈاکٹر معین مسعود نے کھلی کچہری لگا لی، مکمل تفصیلات جان لیں

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے احکامات کے پیش نظر جامع مسجد خضریٰ وحدت کالونی اورجامع مسجد خورشید عالم میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیاجس میں سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود اور ایس ایس پی آپریشنز ثاقب سلطان نے شرکت کی اور عوامی مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ جامع مسجد خضریٰ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او نے کہاکہ آتش بازی ،ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ جان لیوا کھیل ہیں کسی شخص کو اس امر کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ان خطرناک کھیلوں سے معصوم جانوں کونقصان پہنچائیں۔
ایس ایس پی آپریشنز نے جامع مسجدخورشید عالم نزد کھیالی اڈہ گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ کا ذمہ دار کوئی ایک نہیں بلکہ ہم سب ذمہ دار ہیں۔ تعلیم کوفروغ دے کر اس بگاڑ کو ختم کیاجا سکتا ہے ۔اس موقع پر ایس پی سٹی عبدالقیوم گوندل ، ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹاؤن سرکل احسان اللہ، ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن محمد اصغر اعوان، ایس ایچ او تھانہ کھیالی محمد سلیم و دیگر بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں