ڈا کٹرز علاج معالجے کے نام پر دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹنے میں مصرو ف ، ہزاروں روپے فیس وصولی کے بعد ذاتی میڈیکل سٹور سے غیر ضروری ادویا ت خریدنے پر مجبور کیا جا تا ہے ۔سماجی رہنما محمد زبیر مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کے غیر ضروری آپریشن ڈاکٹرزکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔
پرائیویٹ ہسپتال کے باہر ڈاکٹرز کی بڑی بڑی ڈگریوں کی تفصیلا ت بارے لکھا ہو تا ہے ان ڈاکٹرزکی فیسیں اور ان سے ٹائم لینا کسی معرکے سے کم نہیں ہے یہی ڈاکٹرز حضرات من پسند کمپنی کی ادویات لکھ کر دے دیتے ہیں جو حد سے زیادہ مہنگی ہوتی ہیں انہیں ادویات کو سیل کرنے کی مد میں تمام ڈاکٹرز حضرات ادویات ساز کمپنیوں سے کمیشن وصول کرتے ہیں حتیٰ کہ یہی ادویات مریضوں کومزید بیمار کر دیتی ہیں قابل غور بات یہ بھی ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں نارمل ڈیلیوری کی بجائے فوری آپریشن کرکے بچوں کی پیدائش عمل میں لائی جارہی ہے جو صرف پیسہ کمانے کے علاوہ ماں کیلئے بے حد خطرناک صورتحال ہوتی ہے جو آپریشن کا درد پوری عمر ساتھ لئے پھرتی رہتی ہے ۔محکمہ صحت کے اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کہ ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کی فروخت اورمریضوں کے غیرضروری آپریشنز پر فوری پابند ی لگائی جائے ۔
Load/Hide Comments