گوجرانوالہ: گوجرانوالہ :بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں کام بند کیوں ہوا؟ وجوہات سامنے آگئیں

ایمپلائز ایسوسی ایشن پاکستان کی کال پر گوجرانوالہ ڈویژن میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں دوسرے روز بھی کام بند رہا ، ملازمین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاجی ریلیاں اور دھرنے کی دھمکی دیدی ۔ سکیل 1تا 9کے سٹاف کو مراعات ، سکیل 14کو سکیل 16 میں موو اوور دینے اور ملازمین کو مستقل کرنے کے مطالبات پورے نہ ہونے پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سٹاف نے ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور گجرات سمیت ریجن کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے دفاتر کو جمعرات کے روز تالے لگا کر بند کر دیا اور سٹاف نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر دفاتر کے باہر احتجاج بھی کیا ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریجنل دفتر میں سٹاف کے نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے روز بھی امور مکمل طور پر معطل رہے ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر میں دو روز کام مکمل طور پر بند رہنے سے خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں