گوجرانوالہ: محکمہ لائیو سٹاک موبائل ٹریننگ سٹاف نے گفٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا

گفٹ یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کی خصوصی دعوت پر لائیو سٹاک موبائل ٹریننگ سٹاف نے گفٹ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر محمد یونس جاوید نے طلبہ کو محکمہ لائیو سٹاک کے ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا اور اس سلسلہ میں میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ٹریننگ بس کے انچارج ڈاکٹر ہشام حبیب نے طلبہ کو دیہی مرغبانی کی افادیت اور ڈاکٹر سدرہ نعیم نے اونٹنی کے دودھ کے فوائد سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر شعبہ ماس کمیونیکیشن کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ طاہر ملک کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کے آگاہی پروگرامز کمیونٹی کی ترقی اور فلاح و بہبود میں مددگار ثابت ہورہے ہیں جس میں میڈیا کا بنیادی کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں