50ارب سالانہ ٹیکس جمع کروانے والے شہر گوجرانوالہ میں یونیورسٹی،چلڈرن ہسپتال اور برن یونٹ نہ ہونے پر عام لوگ پارٹی کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ڈی سی گوجرانوالہ کی ہدایت پر اے سی طارق پولیس نفری کے ہمراہ احتجاجی کیمپ پہنچے اور مظاہرین کو منتشر کرنیکی کوشش کی اس موقع پر مرکزی چیئرمین عام لوگ پارٹی پاکستان نسیم صادق نے کہا ہے کہ قوموں کی تقدیر کا دارومدار تعلیم کے فروغ پر ہوتا ہے۔
اساتذہ ملک کے مستقبل کے امین ہیں جس معاشرے میں علم کا فقدان ہے وہ معاشرہ کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا علم حاصل کرنا قوم کے ہر فرد کی قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے ۔ تعلیم عوام کا بنیادی حق ہے ۔ ستر لاکھ آبادی کے شہر میں یونیورسٹی ہے نہ چلڈرن ہسپتال اور نہ ہی برن یونٹ موجود ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں سیٹیں محدود ہونیکی وجہ سے عوام اپنے بچوں کو دیگر شہروں میں بھاری فیسیں دیکر پڑھانے پر مجبور ہیں ۔
Load/Hide Comments