سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ۔ حکومت اپوزیشن کوکچلنے کی بجائے معاشی استحکام کیلئے انقلابی اقدامات کرے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت زراعت سمیت تمام شعبے بحرانوں کا شکار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی چیئرمین ونیہ والہ حاجی غلام مرتضیٰ چھینہ کی بھاوج کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایم پی اے حاجی وقار احمد چیمہ، لیبر ممبر کارپوریشن ناصر محمود کھوکھر، حاجی عبدالغفور چھینہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کو پاکستان ترقی یافتہ، خوشحال اور پر امن بنانے کی سزا دی جارہی ہے ملک کو ترقی دینے والوں کی گرفتاریاں جمہوریت کیساتھ مذاق ہے شریف برادران کیخلاف تمام مقدمات جھوٹے اور من گھرٹ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مخالفین ن لیگ کی مقبولیت کو ختم نہیں کر سکتے۔
Load/Hide Comments