جنگلی و آبی پرندوں کے شکار پر دو مرحلوں میں پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔تیتر اور سی سی برڈز کا شکار15فروری جبکہ مرغابی ودیگر پرندوں کے شکار پر پابندی 31مارچ کو لگائی جائیگی ۔
تفصیلات کے مطابق موسمی تبدیلی اور سائبیریاو دیگر سرد ممالک میں برف باری کے باعث مرغابی،نیلے ،بلے ،نڑی،مگ ودیگر آبی وجنگلی پرندوں کی پاکستان،انڈیا ودیگر ملک کے دریاؤں،ندی نالوں کے علاوہ پاکستان کے پہاڑی ،دریائی علاقہ جات میں آمد پر پنجاب حکومت نے تین ماہ قبل مرغابی ودیگر آبی و جنگلی پرندوں کو شکار کرنے کیلئے ہفتہ اتوار دو دن کیلئے اجازت دی تھی۔
وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے کامونکے ،نوشہرہ ورکاں،پنڈی بھٹیاں،سمبڑیال، شکرگڑھ،سرائے عالمگیر، پھالیہ،قادر آباد اور گوجرانوالہ ریجن کی9تحصیلوں سمیت پنجاب کی68تحصیلوں میں15فروری سے تیتر اور سی سی برڈز جبکہ31مارچ کو مرغابی ودیگر آبی وجنگلی پرندوں کو شکار کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
Load/Hide Comments