شہر اور گردونواح میں دھند کی وجہ سے سردی میں شدت آگئی ہے ،غریب گھرانوں کی خواتین نے اہل خانہ اور بچوں کیلئے گرم کپڑے خریدنے کیلئے لنڈا بازاروں کا رُخ کر لیا ہے جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے لنڈا مالکان نے بھی اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔
اس موقع پر خریداری کرنے والی خواتین نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی آمدنی اتنی کم ہے کہ وہ اپنے بچوں کیلئے نئے گرم کپڑے ، سویٹر، جرسی یا کوٹ وغیرہ نہیں خرید سکتے اس لئے مجبوراً لنڈے سے لوگوں کی اُترن خرید کر گزارہ کرنے پر مجبور ہیں ،خریداروں کا کہنا تھا کہ اب تو لنڈے کے پرانے کپڑے اور جوتے بھی مہنگے ہوگئے ہیں دوسری جانب لنڈامالکان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں انہیں مہنگا مال ملتا ہے اس لئے مجبوراً قیمتیں بڑھا نا پڑتی ہیں۔
Load/Hide Comments