گوجرانوالہ: پی ٹی آئی حکومت عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے، ڈاکٹر نثار احمد چیمہ

پی ٹی آئی کی حکومت عوام کیلئے وبال جان بن گئی ہے شریف خاندان کو سیاسی مقدمات کا سامنا ہے حکمرانوں کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثاراحمدچیمہ،ممبر صوبائی اسمبلی شوکت منظورچیمہ،امتیازاظہر باگڑی صوبائی رہنما ،وائس چیئرمین ارسلان بلوچ،ارشد محمودسلیمی کونسلرنے مشترکہ بیان میں کیا
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز جاری نہ ہونے سے ترقیاتی کام رک گئے ہیں گلی محلوں میں صفائی کا نظام ابتر ہونے سے مکینوں کا جینا حرام ہو چکا ہے ۔صاف پانی کا حصول مشکل ہوتا جارہا ہے ۔نواز شریف اور ان کی فیملی کے یکطرفہ احتساب سے پی ٹی آئی کی بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آگئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں