آئن لائن فراڈ گوجرانوالہ میں بھی عام ہوگیا، شہری لٹنے لگے، متعلقہ ادارے روک تھام میں ناکام ہوگئے

آئن لائن فراڈ عام ہونے کے باوجود متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر نیٹ پر پیسے کمانے کے مختلف اشتہارات دیئے جاتے ہیں جس میں لوگوں کو گھر بیٹھے ماہانہ لاکھوں روپے کمانے کا لالچ دیاجاتاہے ۔ جب لوگ ان سے رابطہ کرتے ہیں تو سکیورٹی کی مد میں ایڈوانس فیس مانگی جاتی ہے اورشہری ان کی باتوں میں آکر کریڈٹ کارڈز کے ذریعے فیس تو جمع کروادیتے ہیں لیکن جب دوبارہ ان سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ ایڈریس تبدیل یاکمپنی بندہوچکی ہوتی ہے ۔فیصل نامی نوجوان نے بتایا کہ اس نے سکیورٹی کی مد میں10ہزار روپے جمع کروائے لیکن جب ان سے دوبارہ رابطہ کیا تو اس میل ایڈریس سے کوئی جواب موصول نہ ہوا۔ دوسری طرف ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انٹر نیٹ پر اگر کسی کے ساتھ فراڈ ہوتا ہے تو وہ ہمیں درخواست دے اس کے خلاف کارروائی کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں