لاہور۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے شیخ عامر رحمان کی خصوصی ملاقات میں شہر کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال۔

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمان کی ملاقات، حکومتی معاملات پر گفتگو۔شیخ عامر رحمان نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ اُن کے دورہ گوجرانوالہ کو شہری حلقوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے، لوگ آپ کی قیادت میں اپنے شہر کے ترقیاتی مستقبل کو محفوظ تصور کررہے ہیں۔انتظامی حوالہ سے بھی حکومتی اقدامات کو ہر جگہ پر سراہا جارہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے چیئرمین جی ڈے اے کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ اُن کا اپنا شہر ہے،جہاں کی ترقی کو وہ عزیز سمجھتے ہیں،آپ اپنا کام پورے جذبہ کے ساتھ جاری رکھیں،جہاں میری ضرورت ہو گی حاضر ہوں گا۔حکومت نعروں میں نہیں زمین پر تبدیلی لاکر دکھائے گی۔عوام سے کئے گئے تمام وعدے من وعن پورا کریں گے،ہر شعبہ ہائے زندگی میں جامع اصلاحات لارہے ہیں،آنے والی نسلوں کے لئے بہتر ملک چھوڑ کرجانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں