پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے حوالے سے ایک میٹنگ چیئرمین جی ڈی اے واسا گوجرانوالہ عامر رحمان کی سربراہی میں جی ڈی اے آفس میں ہوئی جس میں مختلف ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان، ڈویلپرز نے شرکت کی۔ سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر ملک ظہیر الحق، چودھری افتخار احمدگارڈن ٹاؤن، خرم احمد ایڈووکیٹ ماسٹر سٹی، عبدالوحید تاج تاج گارڈن،رانا محمد ارشد گرین ویلی، عثمان الحق شالیمار ٹاؤن، اشفاق ربانی پرائم سٹی، رانا سعید محفوظ گارڈن، سلیم یعقوب ایڈووکیٹ شارجہ سٹی، رانا امجد ایڈووکیٹ جوہر سٹی، اعجاز احمد اوجلہ رائل پام سٹی، زاہد مقصود گارڈن ودیگر شریک ہوئے۔
چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمن نے تمام شرکا کو خوش آمدید کیا اور موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا انہوں نے ڈیلپرز کو کہا کہ وزیراعظم کے پچاس لاکھ گھروں کے ویژن کے مطابق ڈویلپرز تجاویز دیں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ نعمان رضا نے کہا کہ جن سکیموں کے لے آؤٹ پلان میں کوئی قانونی مسئلہ ہے وہ مالکان اس لے آؤٹ پلان کو ٹھیک کرواکر فرد جمع کروادیں۔
Load/Hide Comments