ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ رائو عبد الجبار نے جو ڈیشل کمپلیکس کامونکے کادورہ کیا ، اس موقع پر نئے سال کا کیک بھی کاٹا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم ،سول ججز محمد عارف ،شمیم اختر ،صدر بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ نور محمد مرزا ،سردار نصیب ڈوگر ،محمد آصف گل ، مبشرعلی مغل ،احمد اعجاز خاں ،ملک آفتاب احمد بھی ہمراہ تھے ۔ سیشن جج نے مختلف رومز ،عدالتوں کا بھی دورہ کیا اور مسجد کیلئے 10 ہزارروپے چند دیا۔ صدر بار کی زیر صدارت چو دھری محمد اسحاق اولکھ،حاجی امیر افضل اور سلیم اﷲ سوہل پر مشتمل سپروائزری جبکہ خواجہ سعید ،رانا لقمان اور شہزاد احمد حسن پر مشتمل مالیاتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہاکہ مقامی افراد کو فوری اور سستا انصاف ہر ممکن یقینی بنایا جائیگا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments