گوجرانوالہ کے شہریوں کیلئے خوشخبری، کونسے پارکس میں شادی کی تقریبات منعقد کرسکتے ہیں؟ جان لیں

پی ایچ اے گوجرانوالہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں گرین بیلٹس سے راستہ دینے کے طریقہ کار اورفیس وصول کرنے کی منظوری دیدی گئی ،شہر کے سب سے بڑے پارک گلشن اقبال پارک میں جھیل کو فعال اور وہاں ریسٹورنٹ قائم کرنے ، مادر ملت پارک سی بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن کو پی ایچ اے کی تحویل میں لینے ، شہر کے تمام پارکس کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے اور غیر آباد پارکس میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کو سرکاری فیس کی ادائیگی پر منعقد کرنے کی اجازت دیدی گئی، پی ایچ اے بورڈآف ڈائریکٹرز کے بارہویں اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ و ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اسد اﷲ فیض،ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر، چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ،ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ معظم جمیل ملک،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس عدنان ارشاد چیمہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ مارکیٹنگ رانا محمد جمیل ،وائس چیئرمین چودھری علی شبیر مہر، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد قاسم ،لیگل ایڈوائزر اکبر بابا، نمائندہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،نمائندہ جی ڈی اے اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔چیئرمین ایس اے حمید نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اجلاس میں شرکت کر کے گوجرانوالہ کو خوبصورت بنانے کی مہم میں دلچسپی لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں