گورنر پنجاب چوھری سرور سے تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں سرفراز مہر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور گوجرانوالہ کی سیاسی وتنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،اس دوران گوجرانوالہ شہر کے تمام انتخابی حلقوں میں تنظیم سازی اور حکومتی کمیٹیوں کے متعلق مشاورت ہوئی، گورنر چودھری سرور نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں جن کی کاوشوں اور قربانیوں سے پارٹی ملک گیر مقبول جماعت بن چکی ہے ،تحریک انصاف کے کارکن اعلیٰ ترین مقاصد کے حصول کیلئے اپنے قائد کے شانہ بشانہ ہیں۔ پارٹی کو منظم بنا کر منشور عوام تک پہنچائینگے ۔ میاں سرفراز مہر نے گورنر پنجاب کو دورہ گوجرانوالہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments