گوجرانوالہ: گیس لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان، کمپریسر کا استعمال کرنیوالے 150 گھروں کے گیس میٹر اتارلئے گئے

سوئی گیس کی قلت کے باعث کمپریسر کے استعمال کو روکنے کیلئے تشکیل دی گئی ٹیموں نے کمپر یسر استعمال کرنے والے 150سے زائد گھروں کے میٹر اتارکر کنکشن منقطع کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی قلت کے باعث کمپر یسر کے بڑھتے ہوئے غیر قانونی استعمال کو روکنے کیلئے سات ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے باغبانپورہ،گرجاکھ،ماڈل ٹاؤن،پیپلز کالونی،مسلم ٹاؤن اور دھلے میں کارروائی کرتے ہوئے 150سے زائد گھروں کے میٹر اتار لیے ۔ سوئی گیس حکام کاکہناہے کہ جن لوگوں کے میٹر اتارے گئے ہیں ان کو بھاری جرمانہ ہو گااور میٹر بھی سردیوں کے بعد لگائے جائیں گئے ۔ دوسری طرف گیس لوڈشیڈنگ کے باعٖث شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے اور لکڑی اور کوئلہ بھی مہنگاہوگیا ہے جبکہ تنوروں پر روٹی خریدنے والوں کا رش بڑھ گیاہے ۔ گوجرانوالہ میں لکڑی 100روپے اضافہ کرکے 700روپے من اور کوئلہ50کے بجائے 70سے 80روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں