جی ڈی اے کے اہم ترین افسران کی کروڑوں کی کرپشن، سیشن جج کا سٹیٹ بینک کو ملزموں کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا دینے کا حکم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار خان نے سرکاری خزانہ کو 33کروڑ 29لاکھ 20ہزار کا نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں سابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ جی ڈی اے طارق رؤف چوہان ،ایڈیشنل ڈائریکٹر عمر فاروق ، 2اسسٹنٹ ڈائریکٹرزاور بلڈنگ انسپکٹر محمد ضیا اﷲ کے بینک اکاؤنٹس کے ڈیٹا کی فراہمی کیلئے سٹیٹ بینک کو ہدایات جاری کر دیں ، سائن بورڈز کے ٹھیکوں میں 2 کروڑ 23لاکھ 4ہزار 898روپے کی کرپشن کے مقدمہ میں پی ایچ اے گوجرانوالہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل طارق کریم کھوکھر کے اکاؤنٹس کی ٹرانزیکشنز کے حصول کیلئے اینٹی کرپشن کو اجازت دیدی ، سٹیٹ بینک کو اینٹی کرپشن حکام کو تمام معلو مات فراہم کرنے کا حکم دیاگیاہے ، محکمہ اینٹی کرپشن نے ضابطہ فوجداری کے سیکشن 94 کے تحت درخواستیں دی تھیں ۔ ملزموں کیخلاف اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں مقدمات درج ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں