اتحادی جماعتوں سے مل کر مارچ میں سرپرائز دینگے ، ملکی سیاسی حالات بڑی تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں ،پی ٹی آئی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے ،ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر دیوان شمیم اختر اور ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چودھری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلزپارٹی اوورسیز جرمنی نارتھ کے صدر نسیم چیمہ کی طرف سے مقامی ہوٹل راہوالی کینٹ میں دیئے گئے
عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا ایک بڑا گرینڈ اپوزیشن اتحاد بننے جارہا ہے ، آئندہ چند مہینوں میں پیپلزپارٹی اتحادی جماعتوں سے مل کر مرکز بلوچستان اور پنجاب میں حکومتیں بنائے گی جبکہ سینیٹ میں اسی ماہ تبدیلی نظر آئیگی۔ تقریب سے عبدالرزاق سلیمی، طاہرزمان کائرہ، اعجاز سماں ،سرفراز احمد ساہی، ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری، خالد بٹ ،چوھدری اعظم، اظہر دیال ،رانا شہباز، بابرشاہین ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
Load/Hide Comments