محلہ تبارک کالونی، نوشہرہ سانسی روڈ پر واقع پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم تمام مزدور خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے سامان کے باعث آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری طرف آگ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments