گوجرانوالہ اور گردونواح میں نئے سال اور موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بارش سے جہاں سردی بڑھ گئی ہے وہاں گوجرانوالہ کی فوڈ اسٹریٹس اور کھانے پینے کی دوکانوں پر بھی رش دیکھنے میں آرہا ہے جہاں شہری سرد موسم کی مناسبت سے مچھلی اور باربی کیو سے لطف اندوز ہورہے ہیں تو دوسری طرف سبز چائے اور سوپ کے اسٹالز پر بھی شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا اور سردی کی شدت میں اضافہ کا بھی امکان ہے۔
Load/Hide Comments