تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے سابق صدر رانا نعیم الرحمن خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا منشور لوگوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر کے ایک بہتر طرز زندگی دینا ہے ، عوام کے مسائل کے حل کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گے ، تعلیم، صحت اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے ، ماضی میں برسراقتدار جماعتوں نے لوٹ مار کے کلچر کو فروغ دے کر ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں امتیاز صفدر وڑائچ، خالد عزیز لون، مستنصر محمود ساہی، ارشاد اﷲ سندھو، نعمان اﷲ چٹھہ، جہاں زیب خاں منج، چودھری محمد علی، مہر شہباز علی، چودھری اصغر وڑائچ، رانا ساجدعلی خاں، چودھری محسن تنویر، ممتاز بیگم، ونگ کمانڈر (ر) ممتاز نصر اﷲ چٹھہ، چودھری احسان الٰہی نارو، اویس اوٹھی، عطا الحق بھٹی، ڈاکٹر زاہد امین، فیروز بخت خاں، آصف اطہر، سلمان چغتائی و دیگر نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments