ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں فیڈرل شریعت کورٹ کے ریٹائرڈجسٹس میاں نذیر ا ختر، علامہ زاہد الراشدی اوردیگر نے خطاب کیا ۔ قائد اعظم بار ہال میں منعقد ہ کانفرنس میں مولانا منیر احمد علوی بھی شریک ہوئے جبکہ صدر اور سیکرٹری بار سمیت وکلاء بھی موجود تھے ۔ مقررین نے مختلف پہلوئوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس کی وجہ سے وکلا 11 سے 2بجے دوپہر تک عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔
دوسری طرف اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا زاہد الراشدی، مولانا گلزار احمد قاسمی، گلزار احمد آزاد ودیگر نے کہا کہ مدارس کی خدمات کو اجاگر کرنا اشد ضروری ہے ، مدارس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کانفرنس کی کامیابی دینی اداروں کیلئے مفید ثابت ہوگی۔ شیرانوالہ باغ میں 10جنوری کو ہونیوالی پیغام مدارس کانفرنس تاریخی ثابت ہوگی ۔ اس موقع پر مفتی محمود احمد قاسمی، جواد محمود قاسمی، قاری احسان الحق قاسمی، بابر رضوان باجوہ، امجد محمود معاویہ، مولانا شوکت نصیر، مولانا عبید اﷲ ، مولانا شاہ نواز فاروقی، مولانا نعمان بابر، مفتی نعمان ودیگر بھی موجود تھے ۔
Load/Hide Comments