چائلڈ لیبر کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان، گوجرانوالہ کے پوش علاقوں میں کارروائی کیسے ہوگی؟ جان لیں

گوجرانوالہ ڈویژن میں کمسن بچوں اور بچیوں سے جبری مشقت،بیگار لینے والے گھروں ،کوٹھیوں ،مالز،شاپنگ سنٹرز ،کارخانوں ،فیکٹریوں اوردکانوں کی نگرانی کا فیصلہ کرلیا گیاجس کیلئے پنجاب اور وفاقی حکومت کی ہدایات پر جلد بڑے آپریشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ضلعی انتظامیہ ،پولیس ،محکمہ لیبر ،سوشل ویلفیئر اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے عملہ کو فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہیں،
ذرائع کے مطابق انسانی حقوق و انصاف کی نشاندہی پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ نے بچوں کو تحویل میں لینے کا عمل تیز کر دیا اورگزشتہ روز شاہ زیب نامی بارہ سالہ لڑکے کو شیرانوالہ باغ پھاٹک پر مزدوری کرتے ہوئے تحویل میں لیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں