گوجرانوالہ کے تمام حلقوں میں کرپشن کا انکشاف، محکمہ پبلک ہیلتھ افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، مکمل تفصیلات جان لیں

ترقیاتی منصوبوں کی مبینہ بوگس ادائیگیوں اورناقص میٹریل کے استعمال کے انکشافات پراینٹی کرپشن حکام نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسروں کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا ۔ سابق دورحکومت میں گوجرانوالہ کے 6 قومی اسمبلی کے حلقوں میں کروڑوں کے ترقیاتی منصوبے شروع ہوئے تھے ، اعلیٰ حکام کوبھجوائی جانے والی درخواستوں کانوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت نے فوری طورپراینٹی کرپشن حکام کوانکوائری کے احکامات جاری کردئیے۔
وزیراعلیٰ شکایات سیل اور دیگرصوبائی حکام کو دی جانے والی درخواستوں میں مؤقف اختیارکیاگیا کہ ن لیگ کے گزشتہ پانچ سالہ دوراقتدارمیں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسروں نے مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کی ایما پرمتعددترقیاتی منصوبوں کی بوگس ادائیگیاں کرتے ہوئے حکومتی خزانہ کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچایا اورترقیاتی منصوبے صرف سرکاری کاغذات میں تعمیرہوئے جبکہ قلعہ دیدارسنگھ،لدھے والا وڑائچ،کامونکی،نوشہرہ ورکاں اورشہرکے مختلف علاقوں میں سابق ایکسیئن رانا محمداقبال نے فرضی فرموں کے نام پرترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے حاصل کرتے ہوئے مختلف منصوبوں کی تعمیرمیں انتہائی ناقص میٹریل کااستعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں