درختوں کی کٹائی کے باعث شہرمیں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہاہے جس کے باعث وبائی امراض بھی پھوٹ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں درخت نہ لگنے کی وجہ سے سبزہ ختم ہو رہا ہے جبکہ جی ٹی روڈ اور نہر کنارے لگے درختوں کی چوری کے باعث درختوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے جس کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے اورشہری سانس،دمہ،گلا،آشوب چشم اور دیگر وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔
گوجرانوالہ ضلع میں 2086ایکڑ رقبہ پر جنگلات ہیں جن میں زیادہ تر علی پورچٹھہ، نوشہرہ ورکاں اور وزیر آباد میں ہیں لیکن ان علاقوں میں لوگ کھلے عام درختوں کی کٹائی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے جنگلوں میں درخت تیزی سے کم ہورہے ہیں جبکہ آج کل موسم سرد اور گیس کی کمی ہے تو لوگوں نے لکڑی کا زیادہ استعمال شروع کر دیا ہے جس کے باعث لکڑی کی کٹائی میں اضافہ ہو گیا ہے اورنہروں کے کنارے لگے درختوں میں بھی کمی آ رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ درختوں کی بڑھتی ہوئی چوری کے واقعات میں سرکاری عملہ بھی ملوث ہے ۔محکمہ جنگلات کو لکڑی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مزید درخت لگانے چاہئیں تاکہ ماحول خوشگوار ہو سکے ۔
Load/Hide Comments