نوجوان کے قتل کا ملزم گرفتار نہ ہونے پر ورثا نے لاش جی ٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج کیااور ٹائر جلا کر سڑک کو تینوں اطراف سے بند کردیا جس کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے مسلم کالونی کے رہائشی 24 سالہ عامر کو ہفتے کی شام ملزم بلال بٹ نے سکریپ کی دکان پر فائر نگ کرکے قتل کیا تھا، پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے باوجود ملزم کوگرفتار نہ کیاجس پر مقتول کے ورثا اور اہل علاقہ نے لاش بس سٹاپ پر رکھ کر احتجاج کیا۔
اس دوران پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات شروع کر دئیے ، مظاہرین نے ملزم کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا جبکہ پولیس کی طرف سے ملزم کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔مقتول عامر کے ماموں نے میڈیا کو بتاتا کے عامر ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا جس کی چند ماہ تک شادی ہونا تھی ۔
Load/Hide Comments