گوجرانوالہ: عوام کو محرومی اور مایوسی کے اندھیروں میں دھکیلنے والے قوم کے مجرم ہیں، خرم دستگیر

سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام کو محرومی اور مایوسی کے اندھیروں میں دھکیلنے والے قوم کے مجرم ہیں تمام سازشوں اوررکاوٹوں کے باوجود عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے ،عوام ترقی کے مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی ختم کرکے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، مسلم لیگ ن عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کر رہی ہے ، محلہ اسلام پورہ گلی رحمانیہ حیدری روڈ و ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس پائپ لائن کے زیر تکمیل منصوبہ کے معائنہ کے دوران علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انشا اﷲ وہ دن دور نہیں جب عوام کو ان کرپٹ و نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا مل جائیگا اور پنجاب سمیت تمام صوبوں میں ن لیگ دوبارہ کامیابی حاصل کرکے اپنی حکومت بنائیگی۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ، لیبر ممبر کارپوریشن ناصر کھوکھر، یوسی چیئرمین حاجی لطیف ، اعجاز ہاشمی ودیگر بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں