گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے بینرز اتارنے کا معاملہ، میئر اور افسران میں ٹھن گئی، مکمل تفصیلات جان لیں

میونسپل کارپوریشن میں نئے تعینات ہونیوالے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور مسلم لیگ ن کے میئر کے درمیان ٹھن گئی ، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے نئے سی ای او کی تعیناتی پر خوش آمدید کے بینرز اتارنے پر میونسپل کارپوریشن کے انتظامی افسروں اور اپوزیشن کے بلدیاتی نمائندوں میں کشیدگی بڑھنے لگی ، مسلم لیگ ن کے بلدیاتی نمائندوں کی ایما پر خیر مقدمی بینرز اتارنے والوں کو انتقامی کارروائی کانشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ، ذرائع کے مطابق بینرز پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کی جانب سے لگائے گئے تھے جو مسلم لیگ ن کے بلدیاتی نمائندوں کی ایما پر اتار دیئے گئے جس پربعض ملازمین کو شوکاز نوٹسز موصول ہوئے ہیں ، میونسپل کارپوریشن کے میئر شیخ ثروت اکرام نے بتایا کہ ان کے چیف آفیسر کارپوریشن کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں کشیدگی کی خبریں غلط ہیں ، بعض ملازمین کو حاضری یقینی بنانے پر وارننگ دی گئی ہے جو آفیسرکاحق ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں