واپڈا ٹاؤن سوسائٹی ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں آرائیں برادری نے اتحاد قائم کرلیا اورمتفقہ امیدوار کا اعلان کردیا، آرائیں برادری کے صدر باؤ کاشف مہر نے پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 81 سے ٹکٹ ہولڈر چودھری صدیق مہر کی مشاورت سے واپڈا ٹاؤن سوسائٹی کے انتخاب میں پینل تشکیل دے دیا اور میاں ثاقب غفورکو صدارتی امیدوار نامزد کردیا، گزشتہ روز واپڈا ٹاؤن میں آرائیں برادری کی سرکردہ شخصیات کا اجلاس ہوا جس میں واپڈا ٹاؤن سوسائٹی کے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری صدیق مہر نے کہا کہ واپڈا ٹاؤن کے انتخابی معرکہ میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments